جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

سعودی عرب پاکستان سے معاشی تعاون جاری رکھےگا، مشترکہ اعلامیہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کےدورہ سعودی عرب کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے سعودی عرب کے دورہ کے احتتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، اعلامیے میں کہا گیا کہ سعودی عرب پاکستان اور اس کی معیشت کی مسلسل حمایت جاری رکھے گا۔

اس بات چیت میں مرکزی بینک میں جمع کرائے گئے 3 ارب امریکی ڈالر کی مدت میں توسیع کے ذریعے اُن میں اضافے، پیٹرولیم مصنوعات کی فنانسنگ مزید بڑھانے کے امکانات تلاش کرنے، پاکستان اور اس کے عوام کے مفاد میں معاشی ڈھانچے کی اصلاحات کے لیے مدد جاری رکھنا شامل تھا۔

- Advertisement -

اعلامیے کے مطابق دوطرفہ تعلقات کے تناظر میں دونوں جانب سے ’’سعودی پاکستانی سپریم کوآرڈینیشن کونسل‘‘ کے ذریعے امور کار کو مضبوط بنانے، دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارتی تبادلوں کو متنوع بنانے اور دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان رابطوں اور بات چیت بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کو حقیقی وعملی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے۔

اس کے علاوہ دونوں ممالک کے نجی شعبے میں تعاون بڑھانے، انوسٹمنٹ پارٹنر شپس بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، دونوں ممالک کے کاروباری شعبے اور سرمایہ کاروں میں ملاقاتیں اور رابطے بڑھائے جائیں گے اور انوسٹمنٹ فورمز منعقد ہوں گے۔

سعودی عرب کے وژن دو ہزار تیس کے تحت اکنامک ٹرانسفارمیشن پروگرامز کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان دستیاب امکانات سے متعلق تعاون اور متعدد شعبوں میں نامور پاکستانی ماہرین کے تجربے اور صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ دونوں ممالک کی معیشتوں کو باہمی طور پر فائدہ پہنچے۔

اس کے علاوہ میڈیا کوآپریشن میں اضافے، ریڈیو، ٹیلی ویژن اور نیوز ایجنسیز کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے علاوہ اس ضمن میں تجربات کے تبادلہ پر اتفاق کیا تاکہ مشترکہ بنیادوں پر ذرائع ابلاغ کو تشکیل دیا جائے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں