ابوظہبی : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ابو ظہبی ٹیسٹ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوگیا، دوسری اننگز میں سری لنکا نے چار وکٹوں پر 69 رنز بنالئے، قومی ٹیم پہلی اننگز میں 419 کے جواب میں 422 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ابوظہبی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی ٹیم سری لنکا کیخلاف422رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، انجری کے باوجود اوپنر اظہر علی سب سے زیادہ 85رنز بناکر نمایاں رہے۔
قومی ٹیم کے340 کے اسکور پر اس کی 8وکٹیں گر چکی تھیں تاہم حارث سہیل کی 76رنز اور حسن علی کے29 رنز کی اننگز کی بدولت پاکستان سری لنکا پر تین رنز کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔
ابوظہبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں کپتان سرفراز احمد نے رنز بنانے میں تیزی دکھائی لیکن وہ بھی 316 کے مجموعی اسکور پر لکمل کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
سرفراز احمد نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 21 گیندوں پر 18رنز بنائے۔ پاکستان کے اوپنر عمدہ شراکت کے بعد اوپر تلے آؤٹ ہوتے گئے۔
شان مسعود 59 رنز بنا کر ہیراتھ کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ سمیع اسلم 51 کے انفرادی اسکور پر پریرا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ امپائر نے انہیں آؤٹ نہیں دیا تھا مگر سری لنکا نے ریویو لیا جس سے پتہ چلا کہ نیچے رہنے والی یہ گیند وکٹوں سے ٹکرا رہی تھی۔
اس سے قبل ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کےچوتھے دن 266 رنز سے اپنی ناکمل اننگز کا آغاز کیا تواظہرعلی اور حارث سہیل کریز پر موجود تھے۔
پاکستان کی جانب سے دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 294 تک پہنچایا تو اظہرعلی 85 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
اظہر علی کے بعد کپتان سرفراز احمد کریز پرآئے اور 316 کے مجموعی اسکور پر لکمل کی گیند پر 18 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے انہوں نے ایک چھکے اورایک چوکھے کی مدد سے 18 رنز اسکور کیے۔
کپتان سرفراز احمد کے بعد محمد عامر بھی صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ یاسر شاہ 8 رنز بنا سکے اس وقت حارث سہیل اورمحمد عباس کریز پر موجود ہیں۔
Stumps Day 4 – Sri Lanka: 69/4 (40 ov). Sri Lanka lead by 66 runs
Scorecard: https://t.co/12Fwt3yjtK #PAKvSL pic.twitter.com/atfXXfpoMD— PCB Official (@TheRealPCB) October 1, 2017
سری لنکا کی جانب سے ہیراتھ نے 3 لکمل نے 2 جبکہ نوان پرادیپ اور پریرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
تیسرے روز کا کھیل، پاکستان کے چار وکٹوں پر 266 رنز
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنائے تھے۔