اسلام آباد: پاکستان نےایران سے بھارتی خفیہ ایجینسی ’را‘ کے ایجنٹ کلبھوش یادیوکی چاہ بہارمیں قیام کی تفصیلات مانگ لیں، کلبھوشن کامعاملہ اقوام متحدہ اوریورپی یونین کے سامنے بھی اٹھایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان نے بھارتی ایجنٹ کلبھوشن کے حوالے سے ایران کو قانونی مراسلہ بھجوا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ’را‘ کا ایجنٹ کلبھوشن ایران میں جیولرز کا کاروبار کرتا تھا، حکومتِ پاکستان نے ایک اورانڈر کور ’را‘ ایجنٹ راکیش عرف رضوان کی بھی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔
ترجمان دفترِخارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی سرزمین کےاستعمال سےمتعلق ایرانی حکام سےرابطےمیں ہیں، ایران نےاپنی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونےکی یقین دہانی کرائی ہے۔
دفترِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ را کے افسر کی گرفتاری اہم کامیابی ہے، عالمی برادری پاکستان میں بھارتی مداخلت کا نوٹس لے۔ راایجنٹ کےمعاملےکویورپی یونین اوراقوام متحدہ میں اٹھایاجائےگا۔