اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

پاکستان کی متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر قرض رول اوور کرانے کی تیاریاں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر کو 1 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کی درخواست کریں گے ، درخواست پر 1 ارب ڈالر کا ڈیپازٹ میچورٹی سے قبل رول اوور ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 1 ارب ڈالر ڈیپازٹ کی ادائیگی اور میچورٹی سے قبل رول اوور کرنے کی تیاریاں جاری ہے.

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف صدر یواےای کو 1 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کی درخواست کریں گے ، درخواست پر 1 ارب ڈالر کا ڈیپازٹ میچورٹی سے قبل رول اوور ہوجائے گا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے صدر یواےای کو خط لکھنے کیلئے وزارت خزانہ نے ورکنگ مکمل کر لی، دورہ چین سے واپسی پر قرض کو رول اوور کرنے کی درخواست کی جائے گی۔

یو اے ای نے مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر مرکزی بینک میں ڈپازٹ کرائے ہوئے ہیں، 2ارب ڈالر جنوری میں ایک سال کیلئے رول اوور ہو چکا، 1 ارب ڈالر آئندہ ماہ رول اوور کرایا جائے گا۔

3ارب ڈالر کے سیف ڈپازٹ پر اس وقت مختلف شرح سود کے حساب سے منافع ادا کیا جاتا ہے، 3ارب ڈالر کے ڈپازٹ پر 3 فیصد سے 6.5 فیصد تک مختلف شرح سود عائد ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ 1ارب ڈالر سیف ڈپازٹ رول اوور کرانے کیلئے یو اے ای حکام سے بات چیت جاری ہے، صدر یو اے ای کو جو خط لکھا جائے گا اس میں یو اے ای کے تعاون کا شکریہ ادا کیا جائے گا۔

خط میں یو اے ای حکام کو 1 ارب ڈالر کو موجودہ ٹرم اینڈ کنڈیشنز پر رول اوور کرنے کی درخواست کی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں