تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات کی شرح کم ترین سطح پر آگئی، صرف3 اموات ریکارڈ

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات کی شرح کم ترین سطح پر آگئی ، ایک دن میں مزید 3 افراد جاں بحق اور 322 کیسز سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید3 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار662 ہوگئیں۔

این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 37ہزار148 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 322 کیسز مثبت نکلے، اس دوران پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.86 رہی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کے 1043 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 82 ہزار 195 تک پہنچ گئی ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 74 ہزار 243 ، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار479، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار604 اور بلوچستان میں 33 ہزار 444 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار483 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار406 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 536 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کورونا سے متعلق پابندیوں پر نظر ثانی کی اور کووڈ19 کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -