اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات کی شرح کم ترین سطح پر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات کی شرح کم ترین سطح پر آگئی، ایک روز میں 600سے زائد کیسز اور 4 اموات رپورٹ ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 4 مریض جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 291 ہوگئی ہے۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے36 ہزار 241 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 639 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 1.76 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے 707 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 16 ہزار 789 تک پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 70 ہزار 934 ، پنجاب میں 5 لاکھ 03 ہزار 279 ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 17 ہزار690 اور بلوچستان میں 35 ہزار 403 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار736 ، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 598 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار 149 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں