20.6 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلیے انگلینڈ کو کتنے رنز سے ہرانا ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلورو: ورلڈ کپ کے 41ویں میچ میں نیوزی لینڈ کی سرلنکا کے خلاف 5 وکٹوں سے کامیابی نے پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

بنگلورو میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 172 رنز کا ہدف 23.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اوپنر ڈیوڈ کونوے نے 45 رنز کی اننگز کھیلی، راچن رویندرا 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ڈیرل مچل نے بھی 43 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

- Advertisement -

کپتان کین ولیمسن 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مارک چیمپن 7 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، گلین فلپس 17 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کی جانب سے اینجلیو میتھیوز نے دو وکٹیں حاصل کیں، چمیرا اور تھکشانا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کی کامیابی کے بعد اب پاکستان سیمی فائنل میں جانے کے لیے انگلینڈ کو 287 رنز سے ہرانا ہوگا، اگر قومی ٹیم 300 رنز بناتی ہے تو انگلینڈ کو 13 رنز پر آؤٹ کرنا ہوگا۔

اور اگر انگلینڈ پہلے بیٹنگ کرے تو اس کو 50 رنز پر محدود کر کے 2.5 اوورز میں رنزبنانے ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں