بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پاکستان نے الخدمت کے تعاون سے امدادی سامان غزہ بھجوا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

این ڈی ایم اے نےالخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے امدادی سامان کی نویں کھیپ روانہ کر دی۔ غزہ کیلئے امدادی سامان کراچی سے اقبا پورٹ اردن کے لیے روانہ کیا گیا۔

این ڈی ایم اے، الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندگان سامان روانگی کی تقریب میں موجود تھے۔ 300 ٹن امدادی سامان میں ادویات، حفظان صحت کی کٹس اور راشن بیگز شامل ہیں۔

اس سےقبل این ڈی ایم اے تقریباً 1000 ٹن امداد پر مشتمل 8 امدادی کھیپ بھجوا چکا ہے۔ سرجیکل سامان، خیمے، کمبل، ادویات، خواتین کیلئے ضرورت کاسامان، راشن بیگز شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں