اشتہار

بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ:‌ بھارت نے ٹرافی جیت لی

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ: بھارت نے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

قومی کرکٹ ٹیم نے مقررہ 40 اوور میں 8 وکٹوں کی نقصان پر308 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے بدرمنیر نے 57، ریاست خان 48 اور نثارعلی نے47 رنز بنائے۔

- Advertisement -

بھارتی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں شاندار بیٹنگ کی اور 2 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی، سنیل رامیش 93، اجے ریڈی 62 رنز بنا کر بھارت کے نمایاں بلے باز رہے۔

خیال رہے کہ 17 جنوری کو پاکستان نے سیمی فائنل میں سری لنکا کو 156 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

یاد رہے کہ 13 جنوری کو بھارتی کرکٹ ٹیم نے گروپ میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔


بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ: سری لنکا کو شکست، پاکستان فائنل کیلئے کوالیفائی


واضح رہے کہ 12 فروری 2017 کو بلائنڈٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں بھارت نے پورے ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے والی پاکستانی ٹیم کو9 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں