اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پاکستان میں ایک روز میں کورونا ویکسین لگانے کا نیا ریکارڈ قائم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان میں یومیہ کورونا ویکسینیشن کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ، ایک دن میں 11لاکھ 58ہزار 744 افرادکی ویکسی نیشن کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کورونا ویکسی نیشن کی تعدادمیں اضافہ جاری ہے ، ویکسی نیشن کرانے والوں کی یومیہ تعداد ساڑھے11لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

این سی او سی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اعدادو شمار کے مطابق 24 گھنٹے میں11لاکھ 58ہزار 744 افرادکی ویکسی نیشن کی گئی، ملک میں تاحال 3کروڑ42لاکھ4053ویکسین ڈوزلگائی جا چکی ہیں۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے ساتھ ہی عوام بڑی تعداد میں کورونا ویکسینیشن کرارہی ہے، این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ خوشی ہے ہم نے یومیہ ایک ملین ویکسینیشن کا ہدف پورا کرلیا، وفاقی اداروں کے تعاون کی وجہ سے ریکارڈ ویکسینیشن ہورہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں