بدھ, اکتوبر 16, 2024
اشتہار

ڈریسنگ روم میں بھارت سے متعلق بات کرنے پر پابندی ہے، محمد حارث

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شاہیینز کے کپتان محمد حارث نے کہا ہے کہ بھارت کا پریشر کھلاڑیوں پر نہیں ڈالنا اس لیے ڈریسنگ روم میں روایتی حریف سے متعلق بات کرنے پر پابندی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان شاہینز کے کپتان محمد حارث نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے بھارت ہمارا روایتی حریف ہے جس سے میچ کا سوچ کر کھلاڑیوں پر پریشر آ جاتا ہے اور ہم بھارت کا پریشر اپنے کھلاڑیوں پر نہیں ڈالنا چاہتے، اسی لیے ڈریسنگ روم میں بھارت سے متعلق بات کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

محمد حارث نے کہا کہ میں نے بطور کپتان اور ہیڈ کوچ نے مثبت سوچ کے ساتھ بھارت کے حوالے سے ڈریسنگ روم میں بات کرنے پر پابندی عائد کی ہے کیونکہ ایمرجنگ ایشیا کپ میں صرف بھارت ہی نہیں ہمارا ہر ٹیم پر فوکس ہوگا۔

- Advertisement -

کپتان پاکستان شاہینز نے مزید کہا کہ ایمرجنگ ایشیا ٹی 20 کپ کیلیے تیاریاں بھرپور انداز سے جاری ہیں۔ ہمارے تمام کھلاڑی فٹ ہیں۔ ہم شکست سے نہیں ڈرتے بلکہ ایمرجنگ میں سیکھنا اہم ہے۔ ہر ٹیم کے خلاف ہمارا پلان الگ ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں صرف بطور اوپنر ہی نہیں بلکہ جہاں ٹیم کو ضرورت ہوئی کھیلوں گا۔

محمد حارث نے کہا کہ پی سی بی نے مجھے مختلف ٹیموں کا کپتان بنایا ہے۔ چیمپئنز ون ڈے کپ میں سینئر کھلاڑیوں کا بھی کپتان رہ چکا ہوں لیکن ایمرجنگ ٹیم کی قیادت کرنا الگ تجربہ ہے۔ قومی سینئر ٹیم کی کپتانی کا ابھی نہیں سوچا اور نہ ہی مجھے اس حوالے سے کوئی اشارے ملے ہیں ابھی میرا فوکس ایمرجنگ ایشیا کپ ہے۔

واضح رہے کہ ایمرجنگ ٹی 20 ایشیا کپ 18 اکتوبر سے عمان میں شروع ہو رہا ہے۔ پاکستان شاہینز دفاعی چیمپئن ہے اور گرین شرٹس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پاکستان شاہینز کی ٹیم 16 اکتوبر کو روانہ ہوگی۔

اس ایونٹ میں 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جنہیں اے اور بی دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے میں افغانستان اے، بنگلہ دیش اے، ہانگ کانگ اور سری لنکا اے جبکہ گروپ بی میں دفاعی چیمپئن پاکستان شاہئینز، بھارت اے، اومان اے اور یو اے ای اے کی ٹیمیںٰ شامل ہیں۔

ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گے۔ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان 19 اکتوبر کو ہوگا۔

ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل 25 اکتوبر جب کہ فائنل 27 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں