منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

پاکستان نے بشام حملے کی انکوائری تفصیلات افغانستان کیساتھ شیئر کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے بشام حملے کی انکوائری تفصیلات افغانستان کیساتھ شیئر کردیں اور سیکرٹری داخلہ اور افغان ڈپٹی سیکریٹری داخلہ میں بات چیت بھی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بشام حملے کی انکوائری تفصیلات افغانستان کیساتھ شیئرکی ہیں اور افغانستان نے اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئےاستعمال نہ ہونےکےعزم ظاہرکیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ گزشتہ روز سیکرٹری داخلہ اور افغان ڈپٹی سیکریٹری داخلہ میں بات چیت ہوئی، یہ بات چیت دہشتگردوں کی جانب سے افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال پر تھی اور پاکستانی حکومت نےبشام دہشت گردی پر متعدد شواہد پیش کر دیے ہیں۔

- Advertisement -

پاک چین تعلقات کے حوالے سے ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان رابطے کے بہت سے چینلز ہیں، دونوں ممالک دہشتگردی سمیت ہر ایشو پر بات کرتے رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں کی پاکستان میں سیکورٹی سمیت تمام ایشوز پربات ہوتی ہے، پاک چین تعاون کونقصان پہنچانےکی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں