ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

رافیل طیاروں کی تباہی : برطانوی اخبار نے پاکستان ایئر فورس کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی اخبار نے پاکستان ایئرفورس کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے اور کہا رافیل کی تباہی کو گیم چینجر اور بھارت کے لیے شکست کا پیغام قرار دے دیا ہے۔

رطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں رافیل طیاروں کی تباہی پر مضمون میں لکھا چین پاکستان مشترکہ ٹیکنالوجی نے عالمی عسکری ماہرین کونظریہ بدلنے پر مجبور کردیا اور پاکستان نے بھارتی تکبر کے پرخچے اڑادیے، رافیل طیاروں کی تباہی بھارت کے لیے نہ صرف تضحیک آمیز بلکہ خطے میں گیم چینجر بھی ہے۔

دی ٹیلی گراف نے لکھا ‘پاکستان نےنادیدہ اورخاموش ٹیکنالوجی سےبھارت پردھاک بٹھادی ہے، پاک چین سنسر فیوژن ٹیکنالوجی کےسے رافیل پاکستانی سرحد سے 300 کلومیٹر دور رہے پھر بھی پاکستانی شاہینوں نے شکار کرلیا اور رافیل کے انڈین پائلٹس کو اپنی طرف آتی موت کی خبرنہ ہوسکی۔

پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

برطانوی اخبار کا کہنا تھا کہ پائلٹس کو جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے اپنے ٹارگٹ کو لاک کرنے کا موقع بھی نہ مل سکا اور یہ بھی پتا نہ چل سکا کہ کس چیز نے تباہ کیا۔

صحافی میمفس بارکر نے لکھا "ہتھیار نظر ہی نہ آئے تو پائلٹ خود کو کیسے بچائے، پاکستان نے ایسا درد دیا جو بھارت ہمیشہ یاد رکھے گا، مودی نے پیسوں سے طاقت خریدی لیکن پاکستان نے اپنے زور بازو پر انحصار کیا۔”

برطانوی صحافی کا کہنا تھا کہ بالاکوٹ واقعے کے بعد بھارت طاقتور طیارے خریدتا رہا اور پاکستان چین کی مدد سے خاموش ٹیکنالوجی حاصل کرتا رہا ۔ رافیل کی تباہی صرف تکنیکی ناکامی نہیں بھارت کے لیے علاقائی شکست کا بھی پیغام ہے۔

برطانوی اخبار نے کہا کہ "بھارت کو پتہ چل گیا پاکستان کے پھیلائےٹ یکنالوجی ٹریپ میں طیاروں کی موت یقینی ہے، یہ کوئی ڈاگ فائٹ نہیں تھی بلکہ بھارتی اور گلوبل ڈاکٹرائن کاخاتمہ تھا۔”

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں