فرینکفرٹ : جرمنی میں جاری ہیم ٹیکسٹائل میں پاکستانی منصوعات نے عالمی سطح پر دھوم مچادی، نمائش میں پاکستانی اسٹالز پررش لگا رہا۔
تفصیلات کے مطابق جرمنی کے تجارتی شہر فرنکفرٹ میں ہیم ٹیکسٹائل جاری ہے، نمائش میں پاکستانی مصنوعات کو زبردست پذیرائی ملی اور پاکستانی ثقافت کے رنگوں سے مزین مصنوعات توجہ کا مرکز بنی رہی۔
اسٹال مالک ایم اشفاق کا کہنا تھا کہ ان کے ثقافتی ڈیزائن والے تولیے اور خصوصی افراد کیلیے تیار کردہ مصنوعات بھی خریداروں کی توجہ حاصل کررہی ہیں۔
مزید پڑھیں : عالمی نمائش ’ہیم ٹیکسٹائل‘ میں پہلے ہی دن پاکستانی ایگزی بیوٹرز کو کامیابی حاصل ہوگئی
نمائش کنندگان نے بتایا کہ یورپ میں مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ڈیجیٹل ڈیزائنز کی بڑھتی ہوئی مانگ میں اضافہ ہواہےجبکہ 100 فیصدری سائیکل شدہ مواداورقدرتی رنگوں سے تیار کردہ کپڑے کی مانگ بھی بڑ گئی ہے۔
فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصلیٹ نے”کنیکٹنگ تھریڈز”کےعنوان سے ایک بی ٹو بی کانفرنس کا انعقاد بھی کیا، جس کا مقصد ہوم ٹیکسٹائل برآمدات کو فروغ دینا تھا۔
قونصل جنرل شفاعت کلیم نے امید ظاہر کی کہ یہ ایونٹ پاکستان کی برآمدات میں اضافےمیں مددگار ثابت ہوگا۔
دوسری جانب نمائش کے منتظمین اور شرکت کرنے والے ایکسپورٹرز بھی پاکستان کو بڑے ایکسپورٹ آرڈرز ملنے کے لیے پر امید ہیں۔ پاکستان پویلین میں پاکستانی قونصلیٹ میں ٹریڈ آفیسر آمنہ نعیم مسلسل ایگزی بیوٹرز سے رابطے میں رہیں۔