تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاکستان ویمنز کی سری لنکا کے خلاف کلین سوئپ فتح

کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے گئے پاک سری لنکا ٹی20 سیریز کے آخری میچ میں پاکستان ویمنز نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر کلین سوئپ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم نے آخری ٹی 20 میچ میں سری لنکا کی جانب سے دیا جانے والا 108 رنز کا ہدف آخری گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 107 رنزبنائے، کپتان چماری اتاپتو 37 اور ہسینی پریرا 24 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

پاکستان کی جانب سے ندا ڈار، کائنات امتیاز اور طوبیٰ حسن نے 1،1 وکٹ حاصل کی، پاکستان ویمنز ٹیم نے ہدف آخری گیند پر 6 وکٹ پر حاصل کرلیا۔

منیبہ علی 25 رنز بناکر نمایاں رہیں، عالیہ ریاض نے 17 رنز بنائے، بسمہ معروف نے ناٹ آؤٹ 15 رنز اسکور کیے۔

سری لنکا ویمنز کی جانب سے اوشاڈا راناسنگھے نے 3 اور کویشا دلہاری نے 2 وکٹیں حاصل کیں
۔
کپتان بسمہ معروف کو پلیئر آف دی میچ اور طوبیٰ حسن کو سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -