اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

فلپائن: فوجی طیارہ حادثہ، پاکستان کا اظہارِ افسوس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نے فلپائن میں پیش آنے والے فوجی طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فلپائنی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان جنوبی فلپائن میں پیش آنے والے سی130 طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس ہوا، ہماری دعائیں متاثرین کے اہل خانہ، فلپائنی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں‘۔

پاکستان نے طیاہ حادثے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے  دعا بھی کی اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

یاد رہے کہ آج صبح یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ  جنوبی فلپائن میں فوجی طیارہ سولو صوبے میں واقع جولو نامی جزیرے پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں تمام 85 مسافر ہلاک ہوگئے۔

فلپائنی فوجی ترجمان کے مطابق  طیارے کو حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا، طیارہ زمین پر آتے ہی آگ کی لپیٹ میں آگیا تھا۔

فلپائن کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل سیریلو سوبیجانا نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ طیارے کے جلتے ہوئے ملبے سے پندرہ افراد کو بچالیا گیا ہے، علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہے، ہماری کوشش ہے کہ مزید افراد کو زندہ بچا لیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں