اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پاک جنوبی افریقا ٹی ٹوئنٹی سیریز: کس ٹیم کا پلہ بھاری ؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ٹیسٹ میچز کے بعد ٹی ٹوئنٹی کا میدان سجنے کو تیار ہے، پاکستان اور مہمان جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی سیریز ممیں بھی جنوبی افریقہ کو کلین سوئپ کرنے کیلئےبےقرار ہے مگر مہمان ٹیم بھی پلٹ وار کرنےکیلئے تیارہے۔

مختصر فارمیٹ میں جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف پلڑابھاری ہے، دونوں ٹیموں کےدرمیان چودہ میچز ہوئے، جن میں سے آٹھ میں پروٹیز نےمیدان ماراجبکہ چھ پاکستان نےجیتے۔

ہوم کنڈیشنز میں پاکستان کا ریکارڈ بھی شاندار ہے، قومی ٹیم نےپاکستان میں اٹھارہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے، جن میں سے سولہ میں فتح گرین شرٹ کے نام رہی جبکہ اسے چار میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:  راولپنڈی ٹیسٹ : پاکستان نے 18 سال بعد تاریخ رقم کردی

شاہینوں نےپاکستان میں کھیلتےہوئےگزشتہ پانچ ٹی ٹوئنٹی میں مسلسل کامیابی حاصل کی ہے، دوسری جانب جنوبی افریقا آخری چار ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں کوئی میچ اپنے نام نہیں کرسکا ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیمیں لاہور میں موجود ہیں ، دونوں ٹیموں نے گذشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کیا، مہمان ٹیم نے انٹرا اسکواڈ ٹارگٹ بیس سےخامیاں دور کیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں