جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کشمیر و فلسطین کیلیے اُمید کی کرن، پاکستانی قرارداد منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے عوام کے حق خود ارادیت سے متعلق پاکستان کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

 اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے "عوام کے حق خود ارادیت کے عالمی احساس” سے متعلق پاکستان کی فلیگ شپ قرارداد منظور کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  حق خود ارادیت سے متعلق قرارداد اتفاق رائے سے منظور کی گئی،  دنیا بھر کے مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والے ممالک کی ایک بڑی تعداد نے قرارداد کی حمایت کی، لوگوں کا حق خود ارادیت بین الاقوامی قانون کا ایک بنیادی اصول ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی قرارداد منظور

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ حق خود ارادیت اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 1 اور شہری اور سیاسی حقوق اور اقتصادی، سماجی اور ثقافتی حقوق سے متعلق معاہدوں میں درج ہے، قرارداد میں غیر ملکی قبضے، نوآبادیاتی تسلط اور محکومیت کے تحت رہنے والے لوگوں کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے غیر واضح حمایت کا اعادہ کیا گیا، قرارداد میں غیر ملکی قبضے، مداخلت اور جارحیت کی سختی سے مخالفت کی گئی۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ قرارداد میں ذمہ دار ریاستوں سے ایسی کارروائیاں فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے حق خود ارادیت انسانی حقوق کی موثر ضمانت اور اور ان کے تحفظ اور فروغ کے لیے ایک بنیادی شرط ہے،  پاکستان چار دہائیوں سے اس فلیگ شپ قرارداد کو سپانسر کر رہا ہے  یہ سالانہ اقدام غیر ملکی قبضے کے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حالات میں رہنے والے لوگوں کے لیے امید کا پیغام فراہم کرتا ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ قرارداد بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے حق خود ارادیت سے محروم لوگوں کو امید کا پیغام ہے، قرارداد مقبوضہ فلسطین میں بسنے والوں کے لیے بھی امید کا کا پیغام ہے۔

Comments

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں