منگل, مارچ 4, 2025
اشتہار

دورہ نیوزی لینڈ کیلیے ٹیم کا اعلان، محمد رضوان کو ٹی 20 کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے محمد رضوان سے ٹی 20 کی قیادت واپس لے کر شاداب خان کو نائب کپتان مقرر کردیا گیا۔

لاہور میں عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ دورہ نیوزی لینڈ کیلیے محمد رضوان کو ٹی 20 کی کپتانی سے ہٹانے کے ساتھ اس فارمیٹ کے اسکواڈ سے بھی ڈراپ کر دیا گیا تاہم وہ ون ڈے میں بدستور ٹیم کی قیادت کریں گے اور سلمان علی آغا ان کے نائب ہوں گے۔

تاہم ٹی ٹوئنٹی کے لیے قیادت میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اس فارمیٹ میں ٹیم کی کمان سلمان علی آغا سنبھالیں گے جب کہ ٹیم میں طویل عرصہ بعد واپسی کرنے والے شاداب خان نائب کپتان کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

سابق کپتان اور اسٹار بیٹر بابر اعظم اور فاسٹ بولر نسیم شاہ کو ٹی 20 اسکواڈ جب کہ شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

ون ڈے کے لیے 15 رکنی جب کہ ٹی 20 کے لیے 16 رکنی اسکواڈز کا اعلان کیا گیا ہے۔ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈز ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

ون ڈے اسکواڈ:

محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عاکف جاوید، بابر اعظم، فہیم اشرف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، سفیان مقیم اور طیب طاہر

ٹی 20 اسکواڈ:

سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبدالصد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد علی، محمد حارث، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، عثمان خان۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم 12 مارچ کو نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے روانہ ہوگی۔ اس دورے میں گرین شرٹس پہلے 5 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز اور اس کے بعد تین میچوں پر مشتمل ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

دورہ نیوزی لینڈ میں شاداب خان کی واپسی یقینی، اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں