جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

پاکستان اور سری لنکن کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) جمعہ کو نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے، جبکہ مہمان سری لنکن ون ڈے ٹیم کی قیادت لاہیرو تھریمانے سرانجام دیں گے۔

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (کل) جمعہ کو کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے میچ 29 ستمبر کو کھیلا جائےگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 2 اکتوبر کو کھیلا جائےگا۔

ون ڈے سیریز کے تینون میچز کراچی میں کھیلے جائینگے اور تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آغاز 5 اکتوبر کو ہوگا۔

پاک سری لنکا سیریز: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تزئین و آرائش کا کام آخری مراحل میں داخل

دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 7اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

تینوں ٹی ٹونٹی کرکٹ میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے اور تینوں میچز نائٹ ہوں گے جو برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ سری لنکن مینز ٹیم 10 سال کے بعد کراچی آئی ہے۔ مہمان ٹیم کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں