تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

کرونا وائرس، پاکستان نے متاثرہ افراد اور ملاقاتیوں کی موبائل ٹریکنگ شروع کردی

اسلام آباد: محکمہ صحت کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کرونا کی روک تھام کے حوالے سے مخصوص موبائل صارفین کی ٹریکنگ شروع کردی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پی ٹی اے نے محکمہ صحت کی درخواست پر ایسے تمام شہریوں کو پیغامات ارسال کرنا شروع کردیے جو حال ہی میں کرونا سے متاثرہ ممالک سے وطن واپس پہنچے۔

پی ٹی اے کے مطابق اُن شہریوں کو بھی پیغامات بھیجے جارہے ہیں جنہوں نے متاثرہ افراد سے رابطہ کیا۔

شہریوں کو بھیجے جانے والے ایس ایم ایس کے ذریعے انہیں بخار ، کھانسی ، سانس لینے میں مسئلہ اور جسم میں درد جیسی علامات ظاہر ہونے پر  فوری قریب ترین صحت مرکز یا ہنگامی خدمات (1166) سے رابطہ کرنے کی درخواست کی جارہی ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے شہریوں کو ’کرونا الرٹ‘ کا نام دیا گیا ہے، جس میں مذکورہ شہریوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ اگر وہ وطن واپس آئے تو فوری طور پر اپنا ٹیسٹ کروائیں اور خود کو قرنطینہ کریں۔

صارفین کو بھیجے جانے والے پیغام میں کہا جارہا ہے کہ ’یہ بات محکمہ صحت کے مشاہدے میں آئی کہ آپ نے گزشتہ چودہ روز کے دوران کرونا کے مصدقہ مریض سے رابطہ کیا، لہذا آپ خود کو چودہ روز تک محدود کرلیں اور سماجی دوری اختیار کریں‘۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق کرونا الرٹ میسجز اُن لوگوں کو بھیجے جارہے ہیں جن کو اسکریننگ کے دوران کرونا کی علامت ظاہر ہوئی تھی۔

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کی جانب سے پیش کردہ سہولت سے شروع کیا گیا جس کے تحت پیغام بھیجنے والے صارف کے فون کی ٹریکنگ بھی کی جائے گی اور چودہ روز تک پیغام وصول کرنے والے شخص کی لوکیشن پر خصوصی نظر رکھی جائے گی۔

دوسری جانب پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 932 تک پہنچ گئی جن میں سے 6 صحت یاب ہوئے جبکہ 7 دوران علاج دم توڑ چکے ہیں۔

سندھ میں اب تک 407 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ پنجاب میں 281، بلوچستان میں 110، خیبرپختونخواہ میں 38، اسلام آباد 15، گلگت بلتستان 80 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض کی تصدیق ہوئی۔

Comments

- Advertisement -