کراچی: پاکستان اسٹیل کےملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج بن گئے، پاسلو یونین کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیل میں 4 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرپاکستان اسٹیل کےملازمین نے احتجاج ریکاڈر کرواتے ہوئے کہا کہ ہماری تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے.
پاکستان اسٹیل کےملازمین کا کہنا ہے کہ ہمارے چولھے ٹھنڈے ہوگئے ہیں، اس مہنگائی کے دور میں اپنی محنت کی کمائی کا نہ ملنا ، سراسر نا انصافی ہے۔
پاسلو یونین کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیل میں 4 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی جارہیں، جس کی وجہ سے ملازمین ذہنی اذیت کا شکار ہوگئے ہیں۔
پاسلویونین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ پاکستان اسٹیل کےملازمین کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی عمل میں لائی جائے۔
مزید پڑھیں:ایک بار پھر پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کا فیصلہ
پاکستان اسٹیل کےملازمین کی پاسلو یونین نے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان اسٹیل کی نجکاری اورملازمین کی برطرفی منظور نہیں ہے۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت اس قسم کے اقدامات کرکے کیوں ہمارے بچوں کا مستقبل تاریک کرنے کی خواہش مند ہے، انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ان کی تنخواہوں کی ادائیگی فوری طور پر کی جائے۔