بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

اسٹاک ایکس چینج حملہ ، دہشت گردوں کے سہولت کاروں کا سراغ مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اسٹاک ایکس چینج پرحملے کی تحقیقات میں دہشت گردوں کے سہولت کاروں کا سراغ لگا لیا گیا، جس کے بعد تفتیشی حکام نے جیل میں موجود کالعدم علیحدگی پسند کے ملزمان سے بھی تفتیش کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک ایکس چینج پرحملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی، دہشت گردوں کے خلاف کام کرنے والی تحقیقاتی ٹیم کا اہم اجلاس ہوا، تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کا سراغ لگا لیا گیا۔

اجلاس میں جیل میں موجود کالعدم علیحدگی پسند کےملزمان سےبھی تفتیش کافیصلہ کیا گیا ہے، تفتیشی حکام نے کہا ہے کہ ہلاک ملزمان کےزیر استعمال موبائل فون کسی اورکےنام پرتھے، دہشت گردوں نے سم دوسرے صوبے سے بھاری رقم کےعوض خریدیں۔

ذرائع کے مطابق ایک درجن سے زائد افراد سی ٹی ڈی کی حراست میں ہیں اور زیرحراست افراد سے بھی مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں : پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے کی تحقیقات میں مزید اہم پیشرفت

یاد رہے اسٹاک ایکس چینج پرحملے کی تحقیقات میں حملہ آوروں کے موبائل فونز سے دیگر ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ حملہ آورکوئٹہ سے مسلسل کراچی میں ایک نمبر پر رابطے میں تھے، وہ نمبر ڈسٹرک سینٹرل کے مختلف علاقوں میں استعمال ہوا، حملہ آوروں کے پہلے سے کراچی میں رابطے کے مختلف شواہد ملے ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا تھا کہ حملہ آوروں سے ملنے والے موبائل فونز کا فرانزک کرایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 29 جون کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا ، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور اسٹاک ایکسچینج کے 2 سیکیورٹی گارڈ سمیت 7 افراد شہید ہوگئے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد مارے گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں