اتوار, دسمبر 29, 2024
اشتہار

یو اے ای سے اربوں ڈالر کے معاہدے: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈریڈ انڈیکس نے پہلی بار 60 ہزار کی حد عبور کر کے نیا ریکارڈ قائم کردیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ تیزی کی وجہ یو اے ای سے اربوں ڈالر کے معاہدے پر دستخط ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی زبردست تیزی کا رحجان رہا اور مارکیٹ نےملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

انڈیکس کھلتے ہی 611 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 60 ہزار کی سطح عبور کرگیا اور ہنڈریڈ انڈیکس 60 ہزار 423 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے

- Advertisement -

بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس رواں ماہ میں تقریبا ساڑھے آٹھ ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے، اسٹاک ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ تیزی کی وجہ نگراں وزیر اعظم کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات اور اربوں ڈالر کے معاہدے پر دستخط ہیں۔ پاکستان کو ائندہ چند برسوں میں سعودی عرب اور یو اے ای سے پچاس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

گذشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 724 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 59 ہزار 811 کی بلند سطح پر بند ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 59 ہزار 896 کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا تھا اور مارکیٹ میں 20 ارب روپے مالیت کے 65 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا، مارکیٹ میں 243 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جبکہ 119 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں