کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے 31 مارچ 2024 تک کے مالیاتی نتائج جاری کردیے گئے، ادارے کے منافع میں 3 گنا اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق مالیاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے منافع میں 3 گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جولائی 2023 سے مارچ 2024 تک اسٹاک ایکسچینج کا ٹیکس منافع 77 کروڑ 80 لاکھ روپےرہا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے 9 ماہ میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو 19 کروڑ 30 لاکھ روپے کا منافع ہوا تھا۔
گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے مقابلے میں اس بار پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے منافع میں 303 فیصد کا اضافہ ہوا، رواں مالی سال کے 9 ماہ میں پاکستان اسٹاک کی فی کس حصص آمدنی 0.97 روپے رہی۔
گزشتہ مالی سال کے 9 ماہ کے دوران پاکستان اسٹاک کی فی کس حصص آمدنی 0.24 روپے تھی۔ رواں مالی سال کے 9 ماہ میں اسٹاک اسٹاک ایکسچینج کی کُل آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں اسٹاک اسٹاک ایکسچینج کی کُل آمدنی 1 ارب 60 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔
گزشتہ مالی سال کے 9 ماہ کے دوران پاکستان اسٹاک اسٹاک ایکسچینج کو حاصل ہونے والی کُل آمدنی 1 ارب 10 کروڑ روپے تھی۔