منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو 100 انڈیکس میں 806 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 655 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انڈیکس 46 ہزار 542 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

- Advertisement -

دن کے اختتام تک 100 انڈیکس 806 پوائنٹس اضافے کے بعد 46 ہزار 542 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا تھا، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 15 سو 46 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

8 سے 12 نومبر 2021 کے دوران 100 انڈیکس 1500 سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد 45 ہزار 749 پوائنٹس پر بند ہوا، ایک ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 47 ہزار 443 اور کم ترین سطح 45 ہزار 716 پوائنٹس رہی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں