کراچی: ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں بدترین مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 900 سے زائد پوائنٹس کمی کے بعد 41 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 19 جولائی 2022 منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی، دن کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس 377 پوائنٹس کم ہو کر 41 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا۔
اس کے بعد انڈیکس میں مزید کمی ہوتی رہی اور دن کے وسط تک 100 انڈیکس 11 سو 1 پوائنٹس کم ہو کر 40 ہزار 265 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
- Advertisement -
دن کے اختتام تک انڈیکس میں مجموعی طور پر 978 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 40 ہزار 389 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی صرف آج کے روز 6 روپے اضافہ ہوا ہے اور ڈالر کی قیمت 222 روپے پر پہنچ گئی۔