کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں مثبت رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس 41 ہزار پوائنٹس تک گرنے کے بعد دوبارہ 43 ہزار پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز 27 مئی 2022 جمعہ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔
دن کے آغاز پر 100 انڈیکس 942 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 43 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔
- Advertisement -
دن کے وسط تک انڈیکس 43 ہزار 382 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا، دن کے اختتام تک انڈیکس 43 ہزار 484 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز سوموار کو مارکیٹ 43 ہزار پوائنٹس سے نیچے گر گئی تھی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے ابتدائی 30 منٹ میں ہی 100 انڈیکس میں 488 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔