ہفتہ, اپریل 5, 2025
اشتہار

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے بعد مندی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے بعد مندی پر کاروبار کا اختتام ہوا۔

جمعہ کو 146پوائنٹس کمی سے 100انڈیکس 118,791پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 20 ہزار کی سطح عبور کرگیا تھا۔

کراچی  بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نئی بلندیوں تک پہنچایا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس کی بلند سطح  120,796 پوائنٹس اور کم سطح 118,718 رہی۔

مارکیٹ میں آج 35ارب روپے مالیت کے 55کروڑ حصص کے سودے ہوئے اور کاروبار کے دوران 151کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 258میں کمی ہوئی۔

گزشتہ روز انڈیکس 118,938پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ روز

ایک طرف ٹرمپ ٹیرف نے امریکی معیشت کو ہلاکر رکھ دیا اور امریکی اسٹاک مارکیٹیں5سال کی کم ترین سطح پرپہنچ گئیں۔

دوسری جانب بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ بیس ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں