جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس میں 163 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 40 ارب روپے بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا جحان رہا، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 163 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

6 سے 10 دسمبر 2021 کے دوران 100 انڈیکس 163 پوائنٹس اضافے کے بعد 43 ہزار 395 پوائنٹس پر بند ہوا، ایک ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 44 ہزار 138 اور کم ترین سطح 42 ہزار 972 پوائنٹس رہی۔

- Advertisement -

گزشتہ ہفتے 1 ارب 1 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 36 ارب 94 روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی ہفتہ بھر میں 40 روپے بڑھ کر 7454 ارب روپے رہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں