ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حوالے سے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حوالے سے اچھی خبر ہے کہ مارکیٹ میں مثبت رجحان کا آغاز ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے مسلسل رجحان کے بعد مثبت رجحان شروع ہو گیا ہے، 100 انڈیکس نے پھر 61 ہزار کی سطح عبور کر لی۔

انڈیکس 1020 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 61 ہزار 884 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے، گزشتہ روز انڈیکس 60 ہزار 242 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ لیوریج کی وجہ سے مارکیٹ شیئرز کی فروخت کے سبب شدید مندی آئی۔

- Advertisement -

ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی ہلچل عروج پر ہے جب کہ مارکیٹ میں بدلہ فنانسنگ دوبارہ بڑھنا شروع ہو گئی ہے، فنانسنگ 34 ارب روپے سے بڑھ کر 36 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ روز ماہر معاشیات خرم شہزاد نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مندی کی ایک بڑی وجہ لیوریج بائنگ ہے، اس میں ہوتا ہے کہ انفرادی سطح پر لوگ قرضہ لے کر ایکویٹی مینج کرتے ہیں، پچھلے ڈیڑھ دو مہینے سے جب سے مارکیٹ چلنا شروع ہوئی ہے جسے مارکیٹ کی زبان میں بدلہ کہا جاتا ہے، اس میں لوگوں نے لیوریج بائنگ کی، اس بدلے کا سائز 40 ارب روپے سے تجاوز کر گیا تھا، یہ 2021 کے بعد سے سب سے زیادہ تھا، لیکن جب مارکیٹ گرنا شروع ہوتی ہے تو جو قرضے پر حصص خریدے گئے ہوتے ہیں لوگ انھیں بیچنا شروع کر دیتے ہیں اور اس طرح اپنا قرضہ پورا کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں