بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ملکی معیشت کے بہتر اشاریوں کے مثبت اثرات مرتب ہونے لگے جس کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈریڈ انڈیکس 87 ہزار 309 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچا، اختتام پر ہنڈریڈ انڈٰکس 727 پوائنٹس کے اضافے سے 87 ہزار 194 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دن بھر میں مجموعی طور پر 445 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق 212 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 173 کے شیئرز میں کمی ہوئی، مارکیٹ میں 69 کروڑ 38 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 26 ارب 65 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 87309 جبکہ کم ترین سطح 86284 پوائنٹس رہی۔

گزشتہ روز کاروباری دن میں 100 انڈیکس نے تاریخی بلند ترین سطح 86 ہزار846 بنائی تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 409 پوائنٹس اضافے سے 86 ہزار 466 کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں