جمعرات, دسمبر 19, 2024
اشتہار

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے ریکارڈز ٹوٹ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے ریکارڈز ٹوٹ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج جمعرات کو پورا دن شدید مندی رہی، 5 ہزار سے زائد پوائنٹس مارکیٹ سے نکل گئے۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا اختتام 4795 پوائنٹس پر ہوا، ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 6 ہزار 274 پوائنٹس پر بند ہوا، دو دن میں اسٹاک مارکیٹ سے 8585 پوائنٹس نکل چکے ہیں۔

- Advertisement -

مارکیٹ میں کم ترین سطح 1 لاکھ 5 ہزار 937 پوائنٹس تک ریکارڈ کی گئی، مارکیٹ میں آج پورا دن 4.32 فیصد کمی ہوئی، جب کہ اسٹاک مارکیٹ میں 56 ارب روپے کے 1 ارب 16 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔

اسٹاک ایکسچینج میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی مندی

اسٹاک مارکیٹ میں 472 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، 66 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جب کہ 371 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی، مارکیٹ میں میوچل فنڈز کی جانب سے زبردست سیلنگ پریشر رہا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ بہت بڑھ گئی تھی جس کے بعد کریکشن لازمی تھی، میوچل فنڈز کی جانب سے حصص کی فروخت کے باعث ریکارڈ ساز گراوٹ ہوئی ہے۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی مندی ریکارڈ کی گئی تھی، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مسلسل مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 3 ہزار 8 سو 42 پوائنٹس کمی کا شکار ہوا۔ 100 انڈیکس میں اس سے پہلے سب سے بڑی مندی 26 نومبر کو 3 ہزار 5 سو پانچ پوائنٹس ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں