بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

پاکستان نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کیلئے آپریشن روک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں اقوام متحدہ کی درخواست پر غیرقانونی مقیم غیرملکی شہریوں کی واپسی کیلئے آپریشن روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کی واپسی کے لیے آپریشن روک دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن اقوام متحدہ کی درخواست پر وقتی طور پر روکا گیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے درخواست اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر براے مہاجرین کے حالیہ دورہ پاکستان میں کی گئی تھی۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر براے مہاجرین کے ہائی کمشنر فلپو گرانڈی نے حال ہی میں 3 روزہ دورہ پاکستان کیا تھا، دورے کے دوران فلپو گرانڈی نے ہشاور اور ہری پور میں افغان مہاجرین سے ملاقاتیں کیں تھیں جبکہ فلپو گرانڈی نے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر سیفران امیر مقام, وزارت خارجہ و داخلہ حکام سے بھی ملاقاتیں کیں تھیں۔

ملاقاتوں میں فلپو گرانڈی کو غیر قانونی طور ہر پاکستان میں مقیم غیرملیکوں کے خلاف عارضی بنیادوں ہر آپریشن روکنے کی یقین دھانی کرائی گئی۔

فلپو گرانڈی نے روان برس کے اختتام تک افغان عبوری حکومت, عالمی معاون اداروں, امدادی شراکت داروں کے درمیان مزاکرات کی یقین دھانی کروائی تھی، ان مذاکرات میں افغانستان کے اندر اور باہر موجود افغان مہاجرین کی.مالی امداد کے حوالے سے جکمت عملی و پیکج ہر ہیش رفت کی جائے گئی۔

آپریشن کے تحت پاکستان میں 6 لاکھ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 3 جولائی تک واپس افغانستان بھیجا جاچکا ہے، ان غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں میں بڑی تعداد افغان باشندوں کی تھی۔

ان افغان باشندوں کی ایک بڑی تعداد کابل میں افغان طالبان کی عبوری حکومت آنے کے بعد پاکستان داخل ہوئی تھی، ان باشندوں نے افغان عبوری حکومت کی جانب سے انتقامی کاروائیوں, انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اقلیتوں پر مظالم کے خوف سے اپنا وطن چھوڑا۔

ان افغان باشندوں میں تعداد یورپ امریکہ و دیگر ممالک میں پناہ لینے کے خواہشمند افراد بھی شامل تھے تاہم افغان باشندون کے علاوہ دیگر ممالک کے غیر قانونی طور ہر پاکستان میں مقیم شہریوں کے خلاف بھی اس آپریشن کے تحت کاروائی جاری تھی۔

عالمی ادارہ صحت ہہلے ہی ان غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کی واپسی کی صورت میں سرحدی علاقوں مین ہولیو کیسز میں اضافہ کی تنبیہہ جاری کر چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں