ناروے کپ میں قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے شاندار کارکردگی کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے فتوحات کی ہیٹ ٹرک کر لی۔
قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم گروپ میچز میں ناقابل شکست رہی۔ گرین شرٹس نے ناروے کی اوسٹیسی کلب کو گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں 3-1 سے شکست دے دی۔
اس جیت کے ساتھ قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی جانب سے کپتان محمد عدیل ،شاہدانجم گول اسکور کیے۔
- Advertisement -
قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے میچ کے پہلے ہاف میں 1کے مقابلے میں2گول اسکور کیے دوسرے ہاف میں ایک گول اسکور کر کے برتری قائم رکھی۔
قومی ٹیم پلے آف مرحلے کا پہلا میچ یکم اگست کو کھیلے گی۔ یاد رہے قومی ٹیم 2023میں ایونٹ کی ناقبل شکست ٹیم رہی تھی۔