اسلام آباد: پاکستان نے بھارت میں مسلمانوں کے گھروں میں توڑ پھوڑ اور انہیں جلانے کی سختی سے مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے کردلی میں مسلمانوں کے گھروں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے غنڈوں نے مسلمانوں کے 40 گھروں میں توڑ پھوڑ کی۔
ترجمان نے کہا کہ بھارتی ریاستی مشینری عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام رہی، بین الاقوامی برداری کو فوری طور پر صورتِ حال نوٹس لیناچاہیے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان نے مزید کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہندوستان میں اقلیتیں بالخصوص مسلمان خوف و ہراس میں زندگی بسر کر رہے ہیں،
بی جے پی قیادت کی خاموشی اور ہندوتوا کے حامیوں کے خلاف قابل فہم کارروائی کی عدم موجودگی کو عالمی برادری میں خطرے کی گھنٹی بجانا چاہیے۔