بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پاکستان کی سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کی سخت مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے مکروہ عمل کی سخت مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے سویڈن میں ریلی کے دوران قرآن پاک کی برحمتی اور نیدرلینڈ کے سیاسی رہنما کی جانب سے گستاخانہ بیان پر سخت ردعمل دیا ہے۔

ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے مکروہ عمل اور نیدرلینڈ کے مسلمانوں اور رمضان کیلئے گستاخانہ بیان کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔

ترجمان نے باور کرایا ہے کہ عقل سے عاری اسلاموفوبیا پر مبنی عمل سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے ایسی حرکات سے دنیا بھر میں بسنے والے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس طرح کے مکروہ عمل کسی طور بھی آزادی اظہاررائے کے زمرے میں نہیں آتے ایسی کارروائیاں نہ تو انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون کے تحت آتی ہیں اور نہ ہی رائے کی آزادی کے زمرے میں آتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں