اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے جعلی مقابلوں کی مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے جعلی مقابلوں میں شہریو‌ں کو شہید کرنے اور ریاستی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی فوج کے جعلی مقابلوں میں 9 کشمیریوں کو شہید کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نام نہاد آپریشن کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کوشہیدکر رہی ہے۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ عالمی برداری کرونا میں جکڑی ہے جبکہ بھارتی فوج نے اپنی بربریت تیز کر دی،آر ایس ایس،بی جے پی اتحاد کا ہندوتوا ایجنڈا کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔


ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت کے خلاف کارروائی کرے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کا تحفظ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں فائرنگ کر کے 9 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں