جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللّٰہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللّٰہ کا کہنا تھا کہ امریکا دلچسپی لے رہا ہے کہ وہ نگراں یا ثالثی کا کردار کرے۔
جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے اس مقام پر آکھڑے ہیں جس کی بعد میں ہمیں توقع نہیں تھی۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی سیکیورٹی فورسز معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جتماعی سزا سے کشمیری متنفر ہو جائیں گے، کسی فرد واحد کے فعل کی سزا اس کے پورے خاندان کو نہیں دی جاسکتی۔
واضح رہے کہ ناقدین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام غاصبانہ قبضے کے اسرائیلی حربوں کی نقل کرتے ہوئے کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کر رہے ہیں تاکہ انہیں بے گھر کیا جا سکے۔
آل پارٹیز حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی) کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے اپنے ایک بیان میں گھروں کی مسماری کی شدید مذمت کی۔
مسافر بس المناک حادثے کا شکار، 21 افراد ہلاک
انہوں نے اس مہم کو نریندر مودی حکومت کے زیرِ قیادت وسیع تر ہندوتوا پر مبنی ایجنڈے کا حصہ قرار دیا جس کا مقصد کشمیری عوام کو بے گھر اور بے دخل کرنا اور علاقے کے مسلم اکثریتی آبادیاتی کردار کو تبدیل کرنا ہے۔