منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

پاکستان کا بابرکروز میزائل کا کامیاب تجربہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاکستان نے بابرکروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ، کروز میزائل450 کلومیٹرتک زمین سے سمندر میں ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ کرلیا ، بابرکروزمیزائل کا تجربہ ملٹی ٹیوب میزائل لانچ وہیکل کےذریعے کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بابرکروزمیزائل450کلومیٹرتک زمین،سمندرمیں ہدف کونشانہ بنانےکی صلاحیت رکھتا ہے۔

- Advertisement -

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق اس موقع پر چئیرمین نیسکام ڈاکٹررضاثمر سمیت کمانڈرآرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ لیفٹننٹ جنرل محمد علی اور دیگراعلیٰ حکام موجود تھے۔

چیئرمین نیسکام نے مسلح افواج کےتربیتی، آپریشنل تیاریوں کے معیار اور ویپن سسٹم کی ہینڈلنگ کوسراہا جبکہ سائنسدانوں اور انجینئرز کی ملکی اسٹریٹجک صلاحیتوں کی ترقی میں کردار کو سراہا۔

صدرعارف علوی ،وزیراعظم عمران خان اور سروسزچیفس نےکامیاب تجربے پر جوانوں کو مبارکباد دی۔

یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا تھا ، غزنوی میزائل زمین سے زمین 290 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ غزنوی میزائل جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، میزائل کا تجربہ سالانہ فیلڈ ٹریننگ ایکسر سائز کے تحت کیاگیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں