تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، مقبوضہ کشمیر کی حیثیت ختم کرنے پر شدید احتجاج

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت ختم کرنے پر شدید احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کیا، سیکریٹری خارجہ نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا اعلان مسترد کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدام عالمی قوانین و معاہدوں کی خلاف ورزی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں کیے گئے تمام حالیہ اقدامات واپس لے۔

سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا کہ سلامتی کونسل کی تمام قراردادوں پر عمل درآمد کیا جائے، پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن، ایک لاکھ 80 ہزار فوج کی تعیناتی پر مذمت کی۔

مزید پڑھیں: بھارت نےمقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کردی

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے کشمیری قیادت کو گھروں میں نظربند کرنے پر شدید احتجاج کیا، پاکستان نے کرفیو اور مواصلاتی رابطے منقطع کرنے پر بھی احتجاج کیا۔

یاد رہے کہ آج بھارتی پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھارتی وزیرداخلہ نے آرٹیکل370 ختم کرنے کا بل پیش کیا، تجویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کرسکیں گے۔

بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کاعہدہ ختم کرکے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیئے، جس کے بعد مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہوگئی۔

Comments

- Advertisement -