اشتہار

پاکستان سپرلیگ کی افتتاحی تقریب، شاندار آتش بازی کا مظاہرہ

اشتہار

حیرت انگیز

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا آّغاز ہوگیا، شاندار آتش بازی نے کرکٹ شائقین کا دل موہ لیا۔

پاکستان کے سب سے بڑے کرکٹ میلے کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگئی افتتاحی تقریب میں گلوکار ساحرعلی بگا، عاصم اظہر، فارس شفیع، شائے گل اور آئمہ بیگ  نے اپنی آوازوں کا جادو جگایا اور اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ سمیت ٹی وی اسکرین پر دیکھنے والے کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 8 کا فائنل جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

ایونٹ کے تمام میچز اے اسپورٹس پربراہ راست نشر کیے جائیں گے

رنگا رنگ تقریب میں اے آر اور وی آر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں ٹی وی شائقین کو کرکٹ گراؤنڈ کے اندر سے خوبصورت اور دیدہ زیب گرافکس دیکھنے Image

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی

پی ایس ایل 8 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کا سفر ملتان تک کیسے پہنچا سب کو یادرکھنا چاہیے، پی ایس ایل کا سفر دبئی سے شروع ہوا تھا اور آج یہاں میچ ہورہا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایونٹ کا آغاز وہیں سے ہوگا جہاں گزشتہ سیزن کا اختتام ہوا تھا یعنی پی ایس ایل سیون کی فائنسلٹ ٹیمیں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز افتتاحی میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں