پاکستان سپر لیگ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، کراچی کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنی مہم جوئی کا آغاز پانچ فروری کو کرے گی۔
پاکستان سپر لیگ چار فروری سے یو اے ای میں شروع ہوگی، ابتدائی راؤنڈ کے میچز دبئی میں ہوں گے، افتتاحی میچ میں اسلام آباد اور کوئٹہ کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔ کراچی کی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ پانچ فروری کو لاہور کے خلاف کھیلے گی۔
چھ فروری کو کوئٹہ سے مقابلہ ہوگا، سات فروری کو کراچی اور اسلاآباد کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، دس فروری سے ایونٹ شارجہ منتقل ہوجائے گا، گیارہ فروری کو کراچی کی ٹیم پشاور، بارہ کو لاہور، تیرہ کو کوئٹہ اور چودہ فروری کو اسلام آباد سے مقابلہ کرے گی۔
سولہ فروری سے ایونٹ دوبارہ دبئی منتقل ہوجائے گا، سترہ فروری کو کراچی اور پشاور کا ٹاکرا ہوگا، پلے آف میچز انیس فروری سے ہوں گے، چیمپئن کا فیصلہ تئیس فروری کو ہوگا۔