برمنگھم : جنوبی افریقہ کے ساتھ ہونے والے کل کے میچ کے لیے پاکستان نے ٹیم کا اعلان کردیا ہے احمد شہزاد کی جگہ فخرزماں اور وہاب ریاض کی جگہ جنید خان کوٹیم میں جگہ ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 میں کل کھیلے جانے والے میچ کے لیے جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں دو اہم بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
ٹیم مینیجمنٹ نے ایونٹ کے دوسرے میچ کے لیے اوپنر احمد شہزاد کی جگہ فخر زمان کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ بھارت کے خلاف ناقص کارکردگی دکھانے والے وہاب ریاض کی جگہ جنید خان اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
خیال رہے بھارت کے خلاف ٹخنے میں انجری کے باعث وہاب ریاض اپنے نویں اوور کو نامکمل چھوڑ کر پویلین لوٹ آئے تھے اور تاحال ان فٹ ہے جس کے باعث انہیں ایونٹ سے باہر کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب پی سی بی نے وہاب ریاض کی جگہ ایونٹ میں رومان رئیس کو بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے اورایک دو روز میں ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔
فخرزمان، اظہرعلی، محمد حفیظ، شعیب ملک، سرفراز احمد، عماد وسیم، حسن علی،محمد عامر،جنید خان،بابراعظم،شاداب خان اور فہیم اشرف شامل ہیں۔