ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ورلڈ کپ سے پہلے خامیوں پر قابو پانے کیلیے گرین شرٹس کی بھرپور تیاریاں

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف ہائی اسکور میچ میں شکست نے خطرے کی گھنٹی بجا دی اسی لیے گرین شرٹس خامیوں پر قابو پانے کے لیے بھرپور تیاریاں کر رہی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ کے باقاعدہ آغاز اور آسٹریلیا کے خلاف 3 اکتوبر کو ہونے والے وارم اپ میچ سے قبل بھرپور تیاری کی اور حیدرآباد دکن میں کھلاڑیوں کا پریکٹس سیشن ہوا۔ کوچز کی نگرانی میں کھلاڑیوں کی بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کرائی گئیں جب کہ فیلڈنگ پر بھی خاص توجہ دی گئی۔

راجیو شکلا اسٹیڈیم میں کوچز نے تین گھنٹے کے پریکٹس سیشن میں بالخصوص اسپنرز پر خاص توجہ مرکوز رکھی۔

- Advertisement -

ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل پاکستان کے پاس کمبینیشن آزمانے کا کل آخری موقع

دوسری جانب قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے بھی ٹیم کو جوائن کر لیا۔ وہ انگلینڈ سے کاؤنٹی کرکٹ میں اپنی مصروفیات کے اختتام پر بھارت پہنچے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں