جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز: سابق اسٹارز کے کھلاڑیوں کو مفید مشورے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے سابق کرکٹرز بھی سرگرم ہوگئے ہیں اور کھلاڑیوں کو اہم گر سکھادئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں قومی ٹیسٹ اسکواڈ کی نیٹ پریکٹس جاری ہے، جہاں جنوبی افریقی بیٹسمینوں کو اسپن جال میں پھنسانےکیلئے ماضی کے عظیم اسپنر ثقلین مشتاق میدان میں آگئے، ثقلین مشتاق نے ٹیسٹ اسکواڈٖ میں شامل اسپنر ساجدخان، نعمان علی، محمدنواز اور یاسرشاہ کو اسپن کے مزید نئے گر سکھائے۔

- Advertisement -

اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے ثقلین مشتاق کو اپنے درمیان پاکر نہایت خوشی کا اظہار کیا اور ان سے مزید مشورے حاصل کئے۔

اس کے علاوہ سابق عظیم بلے باز محمد یوسف بھی نیشنل اسٹیڈیم جاپہنچے، جہاں انہوں نے پاکستان ٹیم کے موجودہ بیٹنگ کوچ یونس خان کے ساتھ کھلاڑی سے ملاقات کی، یونس خان اور محمد یوسف نے بیٹسمینوں کے ساتھ طویل سیشن کیا، اس دوران ماضی کے عظیم بیٹسمین یونس اور یوسف کی جوڑی بیٹسمینوں کو ٹیسٹ میں وکٹ پر لمبی اننگز کھیلنے کے گر بتاتی رہی۔

اس کے علاوہ بولنگ کوچ وقار یونس بھی فاسٹ بولرز کے ساتھ نظر آئے، انہوں نے اسکواڈ میں شامل فاسٹ بولرز کو ردھم کے ساتھ بولنگ کرنے کی ٹپس دئیے، قومی ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بولنگ اور بیٹنگ کے علاوہ فیلڈنگ پر بھی خصوصی توجہ دی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں