پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کے لیے برمنگھم سے کارڈف پہنچ گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم جو ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف چار ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کی آزمائش سے گزر رہی ہے۔ سیریز کا تیسرا میچ کھیلنے کے لیے برمنگھم سے کارڈف پہنچ گئی ہے۔
گرین شرٹس سیریز میں واپسی کے لیے آج بھرپور پریکٹس کریں گے جب کہ تیسرا میچ کل مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے کھیلا جائے گا۔
- Advertisement -
واضح رہے کہ چار میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ لیڈز میں بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا جب کہ برمنگھم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں میزبان انگلش ٹیم نے 23 رنز سے فتح سمیٹ کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی تھی۔