جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

پاکستان ٹیم جیت کا عزم لیے سڈنی پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم میلبرن سے سڈنی پہنچ گئی۔

کھلاڑی کل اور پرسوں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ تین جنوری سے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائےگا۔

تین میچز کی سیریز میں میزبان کینگروز کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

- Advertisement -

سڈنی ٹیسٹ کے لیے اوپنر امام الحق کی جگہ صائم ایوب کا ڈیبیو متوقع ہے جبکہ حسن علی کی جگہ ابرار احمد یا ساجد خان کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ امام الحق کی سست بیٹنگ سے ناخوش ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف امام الحق نے 2 ٹیسٹ میچز کی 4 اننگز میں ایک نصف سنچری کے ساتھ 94 رنز بنائے، انہوں نے سیریز میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 301 گیندیں کھیلیں۔

آسٹریلیا نے تیسرے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کرتے ہی وارنر سڈنی کو الوداعی میچ کا موقع دیا ہے۔

ڈیوڈ وارنر کو اگلے ہفتے سڈنی میں پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں برقرار رکھتے ہوئے الوداعی میچ ان کے آبائی شہر سے دیا گیا ہے۔

وارنر نے جون میں کہا تھا کہ وہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں اپنے 12 سالہ ٹیسٹ کیریئر کا اختتام کرنا چاہتے ہیں اور پاکستان کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں ان کی یہ خواہش پوری ہو رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں