اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

قومی ٹیم نے بھی شاہین آفریدی کو ’سرپرائز‘ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی آج اپنی 22ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ ٹین میں شامل فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ان کے ٹیم میٹس اور سپورٹ اسٹاف نے سرپرائز دیا۔

شاہین شاہ آفریدی کی سالگرہ کے لیے خوبصورت کیک کا اہتمام کیا گیا جسے دیکھ کر شاہین حیرت زدہ رہ گئے۔

کیک پر’دی ایگل 10، وہ اسے نہیں کھیل سکتے ‘اور ’ہیپی برتھ ڈے شاہین شاہ آفریدی‘ لکھا تھا۔

واضح رہے کہ 10 شاہین شاہ آفریدی کی جرسی کا نمبر ہے جو انہوں نے شاہد آفریدی سے اپنی محبت کے اظہار کے لیے حاصل کیا تھا۔

قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی کا انٹرنیشنل کرکٹ دوسو وکٹیں لینے والے بائیسویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

شاہین نے یہ اعزاز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں حاصل کیا، فاسٹ بولر تینوں فارمیٹ میں مجموعی طور پر دو سو شکار کرچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں