جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

’قومی ٹیم تین گروپ میں بٹی ہوئی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسپورٹس تجزیہ کار شعیب جٹ کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم تین گروپ میں بٹی ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں تجزیہ کار شعیب جٹ نے کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے میں نے کہا تھا کہ یہ ٹیم دوسرے مرحلے میں چلی جائے گی تیسرے مرحلے میں نہیں جائے گی لیکن اب لگ رہا ہے یہ ٹیم اگلے مرحلے میں جائے گی ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی کھلاڑی امریکا میں پکنک منالیں گے کچھ دبئی میں رکھ جائیں گے جبکہ کچھ نے یورپ کے پلانز بنائے ہوئے ہیں وہ انجوائے کرتے ہوئے آئیں گے۔

شعیب جٹ نے کہا کہ اگر امریکا کی ٹیم پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز یا ڈومیسٹک کی کسی ٹیم کو بھی نہیں ہراسکتی لیکن پاکستان ٹیم میں اس وقت تین گروپ موجود ہیں۔ بابر اعظم کا ایک الگ گروپ ہے، دوسرے کھلاڑی کا الگ گروپ ہے اور ایک کھلاڑی جو ان دو گروپ میں پل کا کردار ادا کررہا تھا اس کا اپنا الگ گروپ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم متحد نہیں ہے، پاکستان ٹیم میں کولڈ وار عروج پر ہے، یہ بظاہر بٹھا کر مسکراتی تصویریں کھنچوا دیتے ہیں لیکن یہ آپس میں بات نہیں کررہے ایک دوسرے کو برداشت نہیں کررہے۔

شعیب جٹ نے کہا کہ اسی وجہ سے اس ٹیم کو کامیابی نہیں مل رہی ہے۔

میزبان کے اصرار پر شعیب جٹ نے کہا کہ محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم تینوں ایک نہیں ہیں اور گروپوں میں بٹے ہوئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں